نیئر حسین بخاری کا سینئر صحافی سی آرشمسی کے انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخآری نے سینیئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سینیئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے نیر بخآری نے ح*کہا کہ سی آر شمسی کی صحافتی برادری کے لئے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سی آر شمسی مرحوم نے آمریت کے دور میں بھی آزادی صحافت کے لئے لئے جدوجہد کی اور صعوببتیں برداشت کیں سی آر شمسی مرحوم نے میڈیا پر لگنے والی قدغن کی ہمیشہ شدید مخالفت اور تحریک میں سب سے آگے رہے،نیر بخاری نے نامور صحافی سی آر شمسی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سی آر شمسی کے انتقال پر انکے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں