غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد

اتوار 19 ستمبر 2021 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کر دیا گیا ،میڈیا رپورٹ کے مطابق نان فائلرز صنعتی و کمرشل صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ،ایف بی آر نے صنعتی و کمرشل صارفین پر اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے 17 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ، ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر 7 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا ،ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا ،ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا ،ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا ،ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں