گیس کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافے اور بجلی کے بلوں پر صدارتی آرڈیننس سے صارفین کی چیخیں نکل جائیں گی،ڈاکٹر مہرین بھٹو

بجلی کے نرخوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور پیٹرول کی قیمتوں سے عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے، رہنما پیپلز پارٹی کی گفتگو

پیر 20 ستمبر 2021 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی مہرین بھٹو نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے صدراتی آرڈیننس پر بیان کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافے اور بجلی کے بلوں پر صدارتی آرڈینینس سے صارفین کی چیخیں نکل جائیں گی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس آرڈیننس سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاکہ واقعی اس حکومت کے آنے سے مہنگائی کی سونامی آگئی ہے ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اس قدر اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاکہ بجلی کے نرخوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور پیٹرول کی قیمتوں سے عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے۔ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے نے عوام کو بیروزگار کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ روز بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں