قومی اسمبلی: نوید قمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تحریک پیش کردی

منگل 21 ستمبر 2021 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تحریک پیش کی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بات کی جائے، جس پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ آج ایجنڈہ بہت ہے اس پر کل بات کرلی جائے، اور اس حوالے سے متعلقہ وزیر سے بھی بات کر لی جائے گی قومی اسمبلی کے اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما ساجد مہدی اور ایم کیو ایم کے رہنما اقبال محمد علی نے کروم کی نشاندھی کی تو سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments