اسلام آباد ،تھانہ سی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،مقتول طالب علم محمد بلال خان کے قتل میں ملوث ملزم سی ٹی ڈی پنجاب کی مدد سے گرفتار

منگل 21 ستمبر 2021 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقتول طالب علم محمد بلال خان کے قتل میں ملوث ملزم کو سی ٹی ڈی پنجاب کی مدد سے گرفتار کرکے قبضہ سے آلہ قتل خنجر برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 10جون 2019کو تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے گلی نمبر 87مکان نمبر 387سیکٹر G-9/4اسلام آباد نزد جامعہ مسجد سیدنا حسن و اسلام آباد ماڈل سکول نمبر2 کے پاس محمد بلال خان ولد عبید اللہ سکنہ چلاس (طالب علم شعبہ حصول دین تھرڈ سمیسٹر انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد )کو خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا ،بعد از واردات ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کی بابت تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مقدمہ نمبر 228مورخہ 16جون 2019بجرم 302/324/34ت پ ،7ATAدرج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

وقوعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جنھوں نے دن رات محنت اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سی ٹی ڈی پنجاب کی مدد سے ملزمسید عابد علی شاہ ولد حسن علی شاہ سکنہ گائوں نورکی پارہ چنار تحصیل اپر ضلع کرم ایجنسی سے گرفتار کر لیا اور ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل (خنجر) برآمد کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے،آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی ٹیموں کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments