موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 21 ستمبر 2021 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق چکری کے قریب دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کو سڑک کے کنارے (ورج) میں ایک بوری لاوارث حالت میں ملی ۔

(جاری ہے)

شک کی بنیادپر بوری کی تلاشی لینے پر 11کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ہیروئن انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں