ڈپٹی چیئر مین سینٹ سے یمن کے سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعاون ، باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

یمن اور پاکستان مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں میں پروئے ہوئے ہیں، مرز ا محمد آفریدی کی ملاقات میں گفتگو

منگل 21 ستمبر 2021 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے یمن کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون ، باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان امن اور ترقی پر یقین رکھتا ہے،ڈائیلاگ ہی مسائل کا حل ہے۔ انہوںنے کہاکہ یمن اور پاکستان کے بہترین تاریخی تعلقات ہیں،جنگ مسائل کا حل نہیں،ہمارا پیغام امن اور انسانیت سے محبت کا پیغام ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یمن اور پاکستان مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں میں پروئے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،سفارتی پارلیمانی اور تجارتی سطح پر رابطہ کاری کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خطے کی قیادت کو امن اور ترقی کے لئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ امن ، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کی بات کی ہے،تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنمائوں نے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ ڈپٹی چیئر مین نے کہاکہ عوامی سطح پر روابط کو اہم سمجھتے ہیں۔ سفیر یمن نے کہاکہ خطے میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں،امن ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں