اسلام آباد میں اگلے ہفتے پراپرٹی ویری فکیشن سنٹر کا آغاز کر رہے ہیں،حمزہ شفقات

بدھ 22 ستمبر 2021 11:45

اسلام آباد میں اگلے ہفتے پراپرٹی ویری فکیشن سنٹر کا آغاز کر رہے ہیں،حمزہ شفقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے  پراپرٹی ویری فکیشن سنٹر کا آغاز کر رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا گیا ہے اور پلاننگ ونگ کی طرف سے  دوبارہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے پراپرٹی ویری فکیشن سنٹر کا آغاز کر رہے ہیں۔

ابھی سے جو بھی پراپرٹی خریدنا چاہتا ہے وہ آ کر خریدنے سے پہلے اس کی سٹیٹس چیک کر سکتا ہے۔دریں اثنا حمزہ شفقات نے اپنے  آڈیو پیغا م میں کہاکہ ہم اگلے ہفتے سےوزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت چیف کمشنر کی ہدایت پر سی ڈی اے اور اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ  نے لوگوں کو پراپرٹی خریدنے سے قبل فراڈ سے بچانے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کے فیسیلیٹیشن سنٹر کے اند ر پراپرٹی ویری فکیشن سنٹر کا قیام عمل  میں لا  ر ہے ہیں تاکہ شہریوں کو لٹنے سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو بھی زمین خریدے گا تو و ہ ہمارے پاس آ کر اس جگہ کا سٹیٹس چیک کر سکے گا کہ اس پراپرٹی کا نقشہ پاس ہے یا نہیں اور پراپرٹی مالکان ہمیں کوئی شام  لاٹی زمین، گائوں کی زمین یا کوئی غیر قانونی پراپرٹی یا زمین    توفروخت  نہیں کر رہے ۔ اس طرح  ویری فیکیشن کے اس عمل سے تمام  غیر ہائوسنگ سوسائٹیز  کا قلع قمع ہو  جائےگا اوراس سنٹر کےقیام سے شہری فراڈ  کرنے والوں سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جناح گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا لے آئوٹ پلان کینسل ہو چکا ہے، اس میں اگر کوئی پلاٹ خریدنا چاہتا ہےتووہ اپنی ذمہ داری پر خریدے گا۔ جس سوسائٹی کا لے آئوٹ کینسل ہو چکا ہو یا غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹی سے پلاٹوں کی خریداری نہیں کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں