اسلام آباد میں ترکی سکالر شپ پر نئے منتخب طلباء کیلئے پاکستان ترکی ایلومینائی ایسوسی ایشن کی طرف سے خصوصی تقریب ،طلباء کی شرکت

طلباء پاکستان کے سفیر ہیں، آنیوالے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا ذریعہ بنیں گے،سیف الاسلام دوران تعلیم اپنا مستقبل روشن کرنے کے ساتھ اپنے خاندان اور قوم کیلئے کامیابیاں سمیٹیں گے، صدرترکش معارف سکولزکا تقریب سے خطاب

بدھ 22 ستمبر 2021 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترکی سکالر شپ پر نئے منتخب طلباء کیلئے پاکستان ترکی ایلومینائی ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکش معارف سکولز کے ڈائریکٹر مسٹر بورا ، صدر سیف الاسلام اور دیگر طلباء نے شرکت کی۔ سیف الاسلام نے سب سے پہلے ترکی گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان کے دو سو طلباء کو اپنے برادر اسلامی ملک ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ طلباء ہی پاکستان کے سفیر ہیں، آئندہ آنیوالے وقت میں یہی طلباء دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا ذریعہ بنیں گے ، دوران تعلیم نہ صرف اپنا مستقبل روشن کرینگے بلکہ اپنے خاندان اور قوم کیلئے کامیابیاں سمیٹیں گے ۔

(جاری ہے)

سیف الاسلام نے کہا کہ ایلومینائی پلیٹ فارم نہ صرف ترکی جانیوالے طلباء کی راہنمائی کریگا بلکہ وہاں سے پاکستان آنیوالے طلباء کی بھی پروفیشنل معاونت کریگا، پروگرام کے دوران وائس پریذیڈنٹ مسٹر جنید کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ترکی سے فارغ التحصیل احمد سہیل کے ترکی میں گزرے اپنے یادگاروں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں