وزارت داخلہ میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق سیل قائم

سیکیورٹی سیل غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے مربوط نظام کی مانیٹرنگ کرے گا، اعلامیہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزارت داخلہ میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق سیل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی سیل غیرملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی سیل غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے مربوط نظام کی مانیٹرنگ کرے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی سیل وزیراعظم کی ہدایات پر قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں