چھ ماہ پہلے مریم نواز نے الیکشن کمیشن پر چڑھائی کی تھی، فرخ حبیب

نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی پر مریم نواز نے سازشی کردار ادا کیا، وزیر مملکت

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں، چھ ماہ پہلے انہی مریم نواز نے الیکشن کمیشن پر چڑھائی کی تھی۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ انھیں تکلیف یہ ہے کہ نیب ان سے لوٹا ہوا پیسا واپس کیوں لے رہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی پر مریم نواز نے سازشی کردار ادا کیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments