مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی (کل)راولپنڈی میں احتجاج کریگی

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں اعلان کردہ پرامن احتجاجی مظاہروں میں تیزی لانے کیلئے تیار پیپلز پارٹی (کل) جمعہ کو بڑھتی مہنگائی کے خلاف راولپنڈی میں پرامن احتجاج کرے گی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 19جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی راجہ ساجد عمر کے زیر اہتمام کل سہہ پہر چار بجے کمیٹی چوک راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخآری اور دیگر مرکزی راہنما خطاب کرینگے

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments