علی امین گنڈا پور کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت

بھارت جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے، وفاقی وزیر وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے

جمعہ 24 ستمبر 2021 21:20

علی امین گنڈا پور کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں ۔ اپنے بیان میں وفاقی زیر نے کہاکہ نام نہاد سرچ آپریشنز میں کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے، علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ترک صدر کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ترک حکومت اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں