آپ آتش فشاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، آپ نے الیکشن کمیشن پر گالی گلوچ کی،شیری رحمن

آر ٹی ایس کے بعد دھاندلی کی نئی مشین لائی جا رہی، آپ جمہوریت اور آئین کے ساتھ تصادم میں ہیں،کہا جا رہا ملک میں کوئی بحران نہیں، حقیقت اس کے برعکس ہے، لوگوں کی قوت خرید پر کیوں اثر پڑ رہا ہی حکومت بیانیے کی جنگ میں مصروف ہے،حکومت اپنے دوستوں کو ٹھیکے دے رہی، چینی اور گندم انکوائری رپورٹ کہاں گئی ، سینٹ میں خطاب

جمعہ 24 ستمبر 2021 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن حکومت پربرس پڑیں اور کہا ہے کہ آپ آتش فشاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، آپ نے الیکشن کمیشن پر گالی گلوچ کی، آر ٹی ایس کے بعد دھاندلی کی نئی مشین لائی جا رہی، آپ جمہوریت اور آئین کے ساتھ تصادم میں ہیں،کہا جا رہا ملک میں کوئی بحران نہیں، حقیقت اس کے برعکس ہے، لوگوں کی قوت خرید پر کیوں اثر پڑ رہا ہی حکومت بیانیے کی جنگ میں مصروف ہے،حکومت اپنے دوستوں کو ٹھیکے دے رہی، چینی اور گندم انکوائری رپورٹ کہاں گئی ۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیر کی تقریر اس بات کہ عکاسی ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں، کہا جا رہا ملک میں کوئی بحران نہیں، حقیقیت اس کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم امپورٹ نہیں کی، پیپلز پارٹی حکومت نے ملک کو گندم میں خود کفیل بنایا تھا۔ شیری رحمن نے کہاکہ لوگوں کی قوت خرید پر کیوں اثر پڑ رہا ہی حکومت بیانیے کی جنگ میں مصروف ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر امریکہ جا کر وہاں ویڈیو بنا رہے، آپ امریکی بیٹیوں کی فکر چھوڑے آپ اپنی بیٹیوں کا خیال کریں۔ شیری رحمن نے کہاکہ کس منہ سے آپ کہہ رہے زراعت میں بوم ہے، 55 فیصد گندم امپورٹ پوری تاریخ میں نہیں ہوئی، ہر سیکٹر تباہ کو چکا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پی آئے اے کے پاس جیٹی دینے کے پیسے نہیں، حکومت اپنے دوستوں کو ٹھیکے دے رہی، چینی اور گندم انکوائری رپورٹ کہاں گئی ۔

شیری رحمن نے کہاکہ چور ڈاکو کی بات کرتے ہیں، گورننس کہاں ہی برطانیہ اور امریکی نے افغانستان پر پارلیمانی اجلاس بلائے لیکن پاکستان میں مشترکہ اجلاس بلز بلڈوز ہونے کے لئے بلائے جاتے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ آتش فشاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، آپ نے الیکشن کمیشن پر گالی گلوچ کی، آر ٹی ایس کے بعد دھاندلی کی نئی مشین لائی جا رہی، آپ جمہوریت اور آئین کے ساتھ تصادم میں ہیں،لوگوں کو سانس لینے دیں۔ انہوںے کہاکہ کچھ کہو اور لکھو تو کہتے ہیں غدار ہیں، میڈیا کے خلاف خطرناک قانون لایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں