27ستمبر کو پوری دنیا میں سیاحت کا دن منایا جائیگا ، اداوں کے ساتھ ملکر ایونٹس ترتیب دے رہے ہیں ، پی ٹی ڈی سی ایم ڈی

حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، صوبوں سے کام کررہے ہیں ،مارگلہ ہلز میں ایڈونچر کلب اور پی ٹی ڈی سی ملکر راک کلائمنگ کریں گے، آفتاب الرحمن

جمعہ 24 ستمبر 2021 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پی ٹی ڈی سی کے ایم ڈی آفتاب الرحمان رانا نے کہاہے کہ 27ستمبر کو پوری دنیا میں سیاحت کا دن منایا جائیگا ، اداوں کے ساتھ ملکر ایونٹس ترتیب دے رہے ہیں ، حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، صوبوں سے کام کررہے ہیں ،مارگلہ ہلز میں ایڈونچر کلب اور پی ٹی ڈی سی ملکر راک کلائمنگ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 27 ستمبر پوری دنیا میں سیاحت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس سلسلہ میں تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،مختلف صوبوں کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،پی ٹی ڈی سی دیگر ادروں کے ساتھ ملکر ایونٹس ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 3 اہم ایونٹس کروانے جارہے ہیں،پیراگلائڈنگ کا اہم ایونٹ ہوگا،دوسرا ایونٹ 3 دن راک کلائمنگ کا ہوگا،مارگلہ ہلز میں ایڈونچر کلب اور پی ٹی ڈی سی ملکر راک کلائمنگ کریں گی؂ انہوںنے کہاکہ تیسرا ایونٹ ٹرینگ ایونٹ رکھا گیا ہے جس میں فارن وی لاگر کو بلایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم خاص دلچسپی کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،نیشنل کورڈی نیشن کمیٹی ٹورزم پہ بنائی گئی ہے جسے وزیر اعظم خود چئیر کرتے ہیں،ڈومیسٹک ٹورزم بڑھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 20 سے زائد ٹورزم ذون ڈیولپ کئے گئے ہیں،نئے ریزاٹس قائم کئے گئے ہیں،گورنمنٹ اگلے سال ایک بڑا ٹورزم کمپین میڈیا پہ چلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کشمیر اور کے پی کے میں ایڈونچر ٹورزم کا بڑا سکوپ ہے،امید ہے ان پروگراموں سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ،چیئرمین پیرا گلائڈنگ سجاد شاہ نے کہاکہ پاکستان کو اللہ نے چار موسم دیئے ہیں ،پیرا گلائڈنگ اور ایسے دیگر ایونٹس کے لیے یہاں کا موسم بہترین مانا جاتا ہے،پاکستان کے نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں ،پی ٹی ڈی سی، پاکستان سپورٹس بورڈ سب ساتھ ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ایڈونچر سپورٹس اور ہر طرح کا سپورٹس یہاں آ سکتا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں