اسلام آ باد،تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑ ی کارروائی، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کے ذریعے دو مغوی بہنوں کو قلیل وقت میںبازیاب کرلیا گیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:34

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑ ی کارروائی، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہو ئے ہرن میر ا سے اغوا ہونے والی دو مغوی بہنوں کو قلیل وقت میںبازیاب کرلیا گیا، ملزم اور اس کی والدہ ملزمہ کو گرفتارکر لیا گیا، دونوں مغوی لڑکیوں کو بازیاب کر کے دارلامان بھجوایا گیا مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کو مسماة شبانہ بی بی نے درخواست دی کہ اسکی دو بیٹیاں فاطمہ بی بی اور زینب بی بی کوملزمان نے اغواء کر لیا ہے، لڑکیو ں کی والدہ کی تحریری درخواست پر لو ہی بھیر پولیس نے فوری مقدمہ نمبر489مور خہ21.09.2021 زیر دفعہ365.B ت پ درج کر تفتیش عمل میں لائی گی،اور مختلف علاقوں میں مغوی لڑ کیو ں کو تلاش کیا گیا، ایس پی رورل زون محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ڈی ایس پی چوہدری عابد کی زیر نگرانی ایس ایچ او لو ہی بھیر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیلی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہو ئے ہرن میر ا سے اغوا ہونے والی دو مغوی بہنوں کو قلیل وقت میںبازیاب کرکے دارلامان بھجوایا دیا مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس مقدمہ میں ملوث ملزم شمیر عباس اور اس کی والدہ ملزمہ مسمات فوزیہ کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی گئی،دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جارے ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جا ئے گا ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسرا ہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں