اسلام آباد میں چند گھنٹوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ، چار افراد زخمی

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند گھنٹوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نائنتھ ایونیو پر دن دیہاڑے پوٹھوہار اسٹیشن کے سامنے مسلح ملزمان کی ویگو گاڑی پر فائرنگ سے 4افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق پانچوں افراد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کرتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے اور دشمنی کے باعث پیش آیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں ایکسپریس ہائی وے کے، قریب شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ایس پی رودل عثمان ٹیپو کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں