وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت

جمعہ 24 ستمبر 2021 21:37

اسلام آباد۔24ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) :وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں ۔نام نہاد سرچ آپریشنز میں کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے  ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان  انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں گے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ترک حکومت اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں