پاک بحریہ اور کسٹمز نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دور ان شراب کی 5400بوتلیں اور منشیات ضبط کرلیں

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پاک بحریہ اور کسٹمز نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دور ان شراب کی 5400بوتلیں اور منشیات ضبط کرلیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن اورماڑہ کے قریب کنڈملیر کے سمندر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا،آپریشن کے دوران شراب کی 5400 بوتلیں ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 70.5 ملین روپے ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں