نادرا کی تمام سروسز ہفتہ رات 10 بجے تا اتوار کی صبح 8 بجے تک معطل رہیں گی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 17:23

نادرا کی تمام سروسز ہفتہ رات 10 بجے تا اتوار کی صبح 8 بجے تک معطل رہیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) نادرا کی تمام سروسز ہفتہ رات 10 بجے تا اتوار کی صبح 8 بجے تک معطل رہیں گی۔ جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ہفتہ 25 ستمبر 2021 رات 10 بجے سے لے کر اتوار کی صبح 8 بجے تک نادرا کی تمام آپریشنل سہولیات بشمول آن لائن پاک آئیڈینٹیٹی ، کووڈ سرٹیفکیشن کا آن لائن اجرا اور میگا سینٹرز کی چوبیس گھنٹے دستیاب سروسز سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے معطل رہیں گی۔

(جاری ہے)

نادرا حکام نے کہا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد نادرا کی تمام سروسز کو بحال کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں