مسافروں سے سی اے اے سروس چارجز خود لے گی، مراسلہ جاری

منگل 28 ستمبر 2021 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے مسافروں سے ایئر پورٹ سروس چارجز خود لینے کا فیصلہ کر لیا اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق یکم اکتوبر سے سروس چارجز کے فیصلے پر عمل درآمد ہو جائے گا، پہلے یہ چارجز قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے مسافروں سے وصول کرتی تھی۔اندرونِ ملک چارجز 500 روپے فی مسافر وصول کیئے جاتے ہیں ، بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے 1500 روپے فی کس لیئے جا تے ہیں۔صرف اسلام آباد اور ملتان سے بیرونِ ملک جانے والوں سے 2 ہزار روپے ایمبارکیشن چارجز کی مد میں وصول کیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں