وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے سپریم کورٹ میں نظر درخواست دائر کر دی

منگل 28 ستمبر 2021 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سیکڈ امپلائز ایکٹ2010 کالعدم قرار دینے سے 17 ہزار ملازمین کی برطرفی معاملے پر وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے سپریم کورٹ میں نظر درخواست دائر کر دی۔ منگل کو وفاقی حکومت نے نظر ثانی درخواست پر فیصلے تک عملدرآمد روکنے کی بھی استدعا کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ عدالتی فیصلے کے ذریعے برطرف ہونے والے ملازمین کی بڑی تعداد کو سنے بغیر فیصلہ دیا گیا،اس کیس کا 20 ماہ تک فیصلہ محفوظ رکھا گیا جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ میرٹ، قابلیت اور شفافیت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والوں کو یک جنبش قلم سے بیروزگار نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ سرکاری ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں