ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 28 ستمبر 2021 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ واجد شمس الحسن کا سن کر بہت دکھ ہوا اللہ تعالی ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ،انہوں نے اپنی زندگی میں پاکستان پیپلزپارٹی ، انسانی حقوق، جمہوریت آزاد پریس کے لیے بہت کام کیا ،ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ان کا انتقال ملک اور پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے، اللہ ان کے اہل خانہ اور احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں