فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

امریکا اور پاکستان مل کر کورونا وباء کو شکست دیں گے،امریکی سفارتخانہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:44

فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) کوویکس پروگرام کے تحت کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق امریکا اور پاکستان مل کر کورونا وباء کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.6فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ،مزید 24 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.7 فیصد اور پنجاب میں 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں