آئی ایم ایف قرض کے بدلے پاکستان میں اضافی ٹیکس چاہتا ہے، رضا ربانی

عوام مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لے، چیئر مین سینٹ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:44

آئی ایم ایف قرض کے بدلے پاکستان میں اضافی ٹیکس چاہتا ہے، رضا ربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) قرض کے بدلے پاکستان میں اضافی ٹیکس چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بجلی کی قیمت میں1 روپے 39 پیسے اضافہ کر دیا ہے جبکہ گیس کے نرخ میں بھی 35 فیصد اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں