ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اعزاز نیازی سرکار نے حاصل کرلیا ہے،ترجمان جے یو آئی

آئی ایم ایف کے مسلط فیصلوں کو من وعن قبول کرنے کا نتیجہ مہنگائی کی صورت میں سب کے سامنے ہے،اسلم غوری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:15

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اعزاز نیازی سرکار نے حاصل کرلیا ہے،ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اعزاز نیازی سرکار نے حاصل کرلیا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہاکہ تحریک انصاف واقعی مہنگائی کا سونامی ثابت ہوگئی ہے،عمران نیازی کے دور حکومت میں مہنگائی کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں ہوئی۔

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے مسلط فیصلوں کو من وعن قبول کرنے کا نتیجہ مہنگائی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

اسلم غوری نے کہاکہ پٹرول ،ڈیزل ،بجلی اور اشیائے خورد ونوش میں بے پناہ اضافہ نااہل حکمرانوں کی نالائقی کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے،حکومت اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ عوام کو ان نالائق حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے میدان میں آنا ہوگا،اگر یہ لوگ حکمران رہیں تو پھر وطن عزیز کا اللہ ہی حافظ ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں منظم طریقے سے کی گئی دھاندلی کہیں مہنگائی کی آڑ شورش بپا کرکے آمریت کی راہیں ہموار کا کرنے کا منصوبہ تو نہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں