اسلام آ باد سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائی ،گاڑیاں، لیپ ٹا پ، مو با ئل فون چوری کر نیوالااشتہاری مجرم گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضہ سے 13عدد لیپ ٹا پ، مو با ئل اوروارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) اسلام آ باد سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائی ، پا رکنگ میں کھڑ ی گا ڑ یو ں کو ما سٹرچابی سے کھو ل کر لیپ ٹا پ، مو با ئل فون چوری کر نے والا، جڑواں شہروں کے مختلف تھانہ جات کے سا بقہ متعدد مقدما ت میں ریکا رڈ یا فتہ اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 13عدد لیپ ٹا پ، مو با ئل اوروارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ٹیم کے اے ایس آئی وسیم حیدر نے کار سرکار میں بھر پور دلچسپی اور بہتر ین کا رکردگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے تکنیکی اورہیومن ریسورسز کی مدد سے راولپنڈی اور اسلام آ بادکے مختلف تھانہ جات کے سا بقہ متعدد مقدما ت میں ریکا رڈ یا فتہ اشتہاری مجرم محمد طلا ل ولد صبح صادق سکنہ چک با قر شاہ تحصیل و ضلع چکو ال کو انتہائی محنت کے سا تھ سی آئی اے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم نے دوران انٹیروگیشن جڑواں شہر وں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 13عدد لیپ ٹا پ، مو با ئل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزم پا رکنگ میں کھڑ ی گا ڑ یو ں کو ما سٹرچابی سے کھو ل کر لیپ ٹا پ ، مو با ئل و دیگر اشیا ء چوری کر تا تھا ، ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدما ت کی تفصیل۔مقدمہ نمبر 48مور خہ07.02.19 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ سہا لہ اسلام آ باد ، مقدمہ نمبر 640مور خہ03.09.21 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ آئی ایر یا اسلام آ باد ، مقدمہ نمبر269مور خہ23.08.21 زیر دفعہ 380/411ت پ تھا نہ ما ر گلہ اسلام آ باد ، مقدمہ140مور خہ20.05.21 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ ما ر گلہ اسلام آ باد ،مقدمہ نمبر215مور خہ25.04.21 زیر دفعہ 379ت پ تھا نہ کو ہسار اسلام آ باد ، مقدمہ نمبر723مور خہ10.10.21 زیر دفعہ A-O 13.20.65 تھا نہ کو ہسار اسلام آ باد درج ہیں،ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکرد گی کو سراہتے تعریفی اسناد اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں