اسلام آباد میں پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائیوں میں ازخود اضافہ کر دیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائیوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا ہے ، اندرون شہر چلنے والی لوکل گاڑیوں کا کرایہ 40 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے،پیرودھائی سے روات تک کا کرایہ 90 روپے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تاحال نیا کرایہ نامہ جاری نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں