آڈیٹر جنرل محمد اجمل گوندل سے آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے کی ملاقات،کوویڈ سے متعلق اخراجات کے بارے میں آڈٹ رپورٹس پر تبادلہ خیال

پیر 18 اکتوبر 2021 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ریزیڈنٹ نمائندہ ٹریسا دبان سانچیز نے یہاں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل سے ملاقات کی اور کوویڈ سے متعلق اخراجات کے بارے میں آڈٹ رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کو اے جی پی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے کی درخواست پر منعقد ہوا۔

ٹریسا ڈابن سانچیز نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور بجٹ ، فنانسنگ ، عملدرآمد اور رپورٹنگ کے شعبے میں آئی ایم ایف کی جانب سے ڈی اے جی پی کے اہلکاروں کی تربیت کی پیشکش کی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اس پیشکش کو سراہا اور آئی ایم ایف کی ٹیم کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مینڈیٹ ،احتساب کا عمل اور آڈٹ رپورٹس کی ٹائم لائنزکے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے پارلیمانی نگرانی اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے کردار اور آڈٹ رپورٹس پر عوامی سماعت کے طریقہ کار ، خاص طور پر کوویڈ 19 اخراجات کے آڈٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں ماہر معاشیات ساحر مسعود ، ڈی اے جی (ایف اے او) مقبول احمد گوندل اور ڈی جی( پالیسی) تفخر علی اسدی نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل (پالیسی) نے رپورٹ میں کوویڈ 19 سے متعلقہ اخراجات کی کوریج کے بارے میں آگاہ کیا اور کوویڈ 19 کے دوران خوردنی اشیا پر یوٹیلیٹی سٹور کی سبسڈی کے اخراجات کے آڈٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف کے نمائندوں نے رپورٹ کے حصے کی سفارشات کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں