ربیع الاول ،وفاقی حکومت ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں90 روز کمی کرنے کا اعلان

پیر 18 اکتوبر 2021 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) حکومت پاکستان نے عید میلاد النبیؐکے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں90 روز کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکرٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہیخ قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد کیعلاوہ قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی،عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں