اپنے معمولاتِ زندگی میں سنت نبویؐ کو اپنائیں، علی نواز اعوان

پیر 18 اکتوبر 2021 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے امتِ مسلمہ کو عید ِ میلادالنبی ؐ مباردکباد دیتے ہوئے کہا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے اسوہ مبارکہ پر عمل کیا جائے اور ہم اپنے معمولاتِ زندگی میں سنت نبویؐکو اپنائیں ۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ ہم خوش قسمت امت ہیں جو اللہ کے آخری نبیؐکی امت بنے جو تما م جہانوں کے لیے رحمت تھے ہمیں ان کے امتی ہونے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن کی بجائے پورا عشرہ اپنے پاک پیغمبرؐ کے نام کیا تاکہ دنیا کو ان کی سیرت طیبہ کے حوالے سے روشناس کرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کا اعلان کرکے اپنے اسلام کا سچا سپاہی ہونیکا ثبوت دیا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments