نبی کریم محمدؐ کا اسوہ حسنہ ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے مشعلِ راہ ہے،سید سبط الحیدر بخاری

سیرتِ طیبہؐ کے تمام پہلوئوں پر عمل سے ہی مسلم امہ کے تمام مسائل کا حل ممکن ہے، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

پیر 18 اکتوبر 2021 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، انچارج پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ، اسلام آباد سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے اسوہ حسنہ نبی کریم محمدؐ ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے مشعلِ راہ ہے، نبی کریم کی محبت دنیا بحیثیت مسلمان ہمارے ایمان و یقین کی قولین شرط ہے اور سنتِ نبوی ؐپر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا وآخرت کی کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔

جشنِ میلاد النبی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ مسلم امہ ض جن مسائل اور چیلنجز سے نبر آزما ہے، ان تمام مسائل کا حل سیرتِ طیبہ ؐکے تمام پہلوئوں سے دنیا کو آگاہی فراہم کر کے دیا اجا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلامک فوبیا کے حوالے سے اور شدت پسندی کے حوالے سے اسلامی تعلیمات پر من گھڑت پراپیگنڈہ کیا اجاتا ہے اور اس تمام مغربی تعصب کا سیرتِ مصطفی ؐ کے تمام پہلوئوں کو دنیا کو آگاہ کر کے کیا جا سکتا ہے، نبی کریم ؐ کو دنیا میں رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ہے، سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ عشقِ مصطفیؐ کا تقاضا ہے ہے کہ ہم بحیثتِ قوم جھوٹ، ملاوٹ، رشوت ستانی، اور دیگر سماجی برایئوں سے دور رہیں اور حقوق کی ادائیگی کے حوالے سے کسی بھی سطع پر کسی کی بھی حق تلفی نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے اور ہمارے نبیِ رحمتؐ نے اپنے اعمال سے یہ ثابت کیا ہے کہ درگزر اور صبر سے دنیا کے مصائب کا کامیابی سے سامنا کیا جا سکتا ہے، انچارج سنٹرل سیکرٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے سنتِ نبوی ؐ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں اپنے معاشرے کی اخلاقی اصلاح کے حوالے سے اپنا اپنا انفرادی کردار ادا کرنا چاہیے اور معاشرے میں مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں