حکومت نے عید میلاد النبی ؐکے حوالہ سے ملکی جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا حکومتی اعلان کر دیا

پیر 18 اکتوبر 2021 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) حکومت نے عید میلاد النبی ؐکے حوالہ سے ملکی جیلوں میں موجود قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا حکومتی اعلان کر دیا اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیاجس کے مطابق سزا معافی میں قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم میں ملوث کے علاوہ عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کیمطابق عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سپیشل سزا معافی بھی مل سکے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔وزیر اعظم کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں