جشن عید میلاد النبی ؓ کا آغاز ملکی سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوا

مساجد ، امام بارگاہوں میں قرآنی خوانی ،وفاقی دارالحکومت میں 31 ، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رواں سال ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ؓشاندار طریقے سے منایاگیا۔ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیؓ کے یوم ولادت کے موقع پرمنگل کو دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی پر ملکی سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کی مساجدو امام بارگاہوں میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ اسو حسنہ کی روشنی میں ملکی بقا، وطن عزیز کی سلامتی، قومی استحکام، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اسلام کی سر بلندی، آئین و قانون کی بالادستی، اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد و یگانگت، بھائی چارے کی فضاکے فروغ، مستقل بنیادوں پر امن کی بحالی، دہشت گردی،انتہا پسندی،بد امنی، غربت، بیروز گاری، مہنگائی کے خاتمہ، عوامی فلاح و قومی خوشحالی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں