12 ربیع الاوّل پر پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر چراغاں کیا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) 12 ربیع الاوّل پر پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر چراغاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور، گلگت، چترال اور فیصل آباد ایئرپورٹس کو روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ملک بھر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔جشن عید میلاد النبیؐکے حوالے سے ملک بھر کی اہم عمارتوں اور مساجد کو بھی سجایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں