نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عیدمیلاد النبی ؐ کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:54

اسلام آباد۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عیدمیلاد النبیﷺ ۖ کے حوالے سے عقیدت و احترام کے ساتھ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں قائم ریجنل، زونل اور سیکٹر کمانڈرز کے دفاتر کے ساتھ ساتھ تمام بیٹس اور لائین ہیڈ کوارٹرز میں تقاریر و نعت خوانی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مرکزی تقریب ڈرائیورز لا ئسنسنگ اتھارٹی، اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام تھے۔تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن محمد زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی آپریشن مظہر الحق کا کا خیل، ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد،ڈی آئی جی ہیڈکواٹر اصغر علی ، اے آئی جی عتیق طاہر کے علاوہ دیگر سینئر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرکزی تقریب میں موٹروے پولیس کے افسران نے حضرت محمدﷺ ۖ کی سیرت طیبہ پرتقاریر کیں اور نعت خوانی میں حصہ لیا۔انسپکٹر جنر ل، ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام افسران و ملازمان کو پیغمبر اسلامؐ ۖ کے یوم ولادت کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدﷺ ۖ کی سیرت طیبہ اور اخلاق حسنہ کی پروی ہی ترقی اور نجات کا راستہ ہے ۔آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔

آج کے مبارک دن کے حوالے سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پورے پاکستان میں مختلف مجالس کا اہتمام کیا ہے تاکہ سیرت طیبہ کی روشنی ہر طرف پھیلے۔رحمت العالمین کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کی براہ راست تقریری نشریات کا اہتمام ڈرائیور لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد کے آڈیٹوریم میںبڑی سیکرین پر کیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے تمام یونیفارم اور سویلین ملازمین نے وزیر اعظم کی براہ راست تقریر میں بڑے جوش و خروش سے سنی۔

اس دن کی خوشی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینٹرل پولیس آفس، لائنز ہیڈ کواٹرز، ٹریننگ کالج اور دیگر تمام دفاتر کو برقی قمقموں اور خصوصی بینزز سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں قو می شاہراوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو محفوظ اور بلاتعطل سفر کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے FM-95ریڈیو سے عیدمیلاد النبی ۖ کے حوالے سے خصوصی میراتھن ٹرانسمیشن نشر کی گئیں۔میراتھن ٹرانسمیشن میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تمام زونز سے افسران نے سیرت البنی ۖ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے میں براہ راست شمولیت اختیار کی اور کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اسلام آباد میں منعقد تقریب میں تقاریری مقابلوں میں سینئر پٹرو ل آفیسر نبیلہ یاسمین جبکہ نعتیہ کلام کے مقابلوں میں جونیئر پٹرول آفیسر تعظیم دانش نے پہلی پوزیش حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے تقریری اور نعت مقابلوں میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں خصوصی انعامات تقسیم کئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں