ڈونلڈ آرمن بلوم پاکستان میں نئے امریکی سفیر نامزد کر دیئے گئے

ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیونس میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ ٓارمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ڈونلڈ بلوم کی ابھی صرف نامزدگی عمل میں آئی ہے، ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ امریکی وزٍارت خارجہ میں عرب ممالک کے حوالے سے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ کابل کے سفارت خانے میں قونصلر برائے سیاسی امور اور لیبیا میں بھی امریکہ کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ موبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصلر جنرل رہنے کے ساتھ ساتھ بغداد میں ملٹی نیشل فورس سیل کے سیاسی قونصلر رہے ہیں۔ اس وقت وہ تیونس میں امریکا کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں