فارن فنڈنگ میں مریم نواز اور بلاول کوتلاشی دینا پڑے گی ،فرخ حبیب

یہ جوتے اتار کے اور دم دبا کے بھاگنے کی تیاری میں ہیں لیکن اس دفعہ انھیں بھاگنے نہیں دیں گے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ جے یو آئی سمیت تمام پارٹیوں سے اکائونٹس کا حساب لے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے مریم نواز اور بلاول زرداری کو تلاشی دینا پڑے گی، یہ جوتے اتار کے اور دم دبا کے بھاگنے کی تیاری میں ہیں لیکن اس دفعہ انھیں بھاگنے نہیں دیں گے،اصل کہانی اکائونٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آنے ہے کہ کیسے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا، پارٹی اکائونٹس میں بھی پاپڑ والے، فالودے والے کردارسامنے آئیں گے، پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے اپنا مکمل ریکارڈ پیش کیا، ای سی پی کو 40 ہزار عطیات دینے والوں کا ریکارڈ اور 16 والیم پیش کیے ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ جے یوآئی سمیت تمام پارٹیوں سے اکائونٹس کا حساب لے، فضل الرحمان نے آج تک پارٹی اکائونٹس کا حساب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو وزیر مملکت الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم اور بلاول زرداری نہ قانون کو مانتے ہیں اور نہ ہی آئین کو، ادارے انکے خلاف قانونی کارروائی کریں تو یہ حملہ اور ہوتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ یہ لوگ سپریم کورٹ، نیب پر حملہ آور ہوئے، ججز کے خلاف تنقید انکا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ایک سب کمیٹی قائم کی ہے جسکا 25 اکتوبر کو اجلاس ہوگا،نہمارے فنانشل ایکسپرٹ اور چارٹر اکائونٹ 8 دن پیپلز پارٹی اور پھر 8 دن ،ن لیگ کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کریں ،یومیہ کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی اپ ڈیٹ قوم کے سامنے رکھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کو چیلنج ہے کہ اب انھیں راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، مریم جسٹس ریٹائرڈ قیوم فون والے انصاف کی منتظر ہیں،جب بھی ان سے سوال ہو رونا دھونا شروع کر دیتی ہیں، قوم سوال کررہی ہے کہ انکے اکائونٹس میں پیسے ڈالنے والے کونسے فرشتے ہیں، 4 سال سے انہوں نے کروڑوں روپے بھجوانے والوں کے نامن نہیں بتائے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی پیروی بھر پور طریقے سے جاری رکھے گی، مریم اور بلاول اپنی رسیدیں دیں،دوبارہ قطری خط یا جعلی ٹرسٹ ڈیٹ نہ لے آئیے گا،اصل کہانی اکائونٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آنے ہے کہ کیسے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا، پارٹی اکائونٹس میں بھی پاپڑ والے، فالودے والے کردارسامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پولیٹکل فنڈ ریزنگ متعارف کرائی، دونوں جماعتوں کو مشورہ ہے کہ رسیدیں نہ چھپائیں اسکے علاؤہ اور کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سکروٹنی کمیٹی میں پیش کیے گئے ریکارڈ کے مطابق دونوں پارٹیوں کے اکائونٹس سامنے آئے ہیں جو گوشواروں میں ظاہر نہیں۔پارٹی فنڈز کس طرح استعمال ہوئے اسکا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی کی امریکہ اور برطانیہ میں لمیٹیڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں