ایچ ای سی نے وزیراعظم الیکٹرک وہیل چیئرز سکیم کے تیسرے مرحلہ کے تحت یونیورسٹی طلبا سے 15 نومبر تک درخواستیں طلب کر لیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:56

اسلام آباد۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء۔ 20 اکتوبر2021ء) :ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیراعظم الیکٹرک وہیل چیئرز سکیم کے تیسرے مرحلہ کے تحت جرأت مند یونیورسٹی طلبا سے 15 نومبر تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق معذوری کے شکار یونیورسٹی طلبا الیکٹرک وہیل چیئرز کے حصول کیلئے  اپنی درخواستیں آن لائن ایچ ای سی کی ای پورٹل  eportal.hec.gov.pk/wheelchairپر جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق وزیراعظم الیکٹرک وہیل چیئرز سکیم کا مقصد معذوری کے شکار طلبا کو اعلیٰ تعلیم کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر انداز سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ حکام کے مطابق وہ طلبا جو کہ معذوری کے تحت چلنے پھرنے سے قاصر ہیں وہ ان وہیل چیئرز  کیلئے درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔ اس سکیم کے دوسرے مرحلہ میں 350 سے زائد وہیل چیئرز تقسیم کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں