تحریک انصاف سردار ریاض مزاری جن پور سے کشمور تک ملحقہ علاقوں میں ڈاکو راج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا ، معاملہ کمیٹی کے سپرد

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) تحریک انصاف کے سردار ریاض مزاری جن پور سے کشمور تک ملحقہ علاقوں میں ڈاکو راج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا ۔تحریک انصاف سردار ریاض مزاری نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ راجن پور سے کشمور تک ملحقہ علاقوں میں ڈاکوئوں کا راج ہے، میرے حلقے کے لوگ سڑک گلی نالی نہیں مانگتے وہ صرف امن مانگتے ہیں، دس لوگ دن دیہاڑے قتل ہوگئے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم، وزیر اعلی ،جنرل فیض سے مل چکا ہوں مگر کچھ بھی نہیں ہوا، عوام کہتے ہیں کہ مرکز اور صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے تو پھر امن و امان کون قائم کرے گا، مجھے کہا جاتاہے بی ایل اے والے ایسی کاروائیاں کررہے ہیں، جو بھی کارروائیاں کررہا ہے روکنا تو ہماری حکومت نے ہے ایک جنرل قمر جاوید باجوہ رہ گیا ہے باقی سب کو مل چکا ہوں، ڈپٹی سپیکر نے ڈاکوئوں کا معاملہ تحقیقات کے لئے قائمہ کمیٹی داخلہ کو بھیج دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں