وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رابطہ بھی قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے بات چیت کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ سیکیورٹی سے متعلقہ امور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران سے واپس لی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں