حکومت نے اہل گھرانوںتک ٹارگٹڈ سبسڈی کامنصوبہ بنایا ہے ‘ ہمایوں اختر خان

لندن ، رائیونڈ والوں کا بیانیہ فٹ بال بناہوا ہے ،درگت بن رہی ہے‘ سینئر مرکزی رہنما

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:49

حکومت نے اہل گھرانوںتک ٹارگٹڈ سبسڈی کامنصوبہ بنایا ہے ‘ ہمایوں اختر خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوںاخترخان نے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں اپنی سیاسی بقاء کیلئے سڑکوں پر اچھل کود کے پروگرام ترتیب دے رہی ہے ،عوام با شعور ہیں اور وہ جانتے ہیں مسلم لیگ(ن) کے نام نہاد تجربہ کاروں نے معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جس کاخمیازہ آج بھگتنا پڑرہا ہے ،پیٹرولیم اور اشیائے خوردونوش میں اضافہ عالمی رجحان ہے لیکن حکومت عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے دن رات کوشاںہے اوراب قیمتیںبتدریج نیچے آئیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفترمیں رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہپاکستان پیٹرولیم سمیت دیگر اشیاء درآمدکرتا ہے جو بالواسطہ مہنگائی میں اضافے کا سبب ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے اب تک عوام کو ہر ممکن حد تک عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچایا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے آنے والے دنوںمیں اہل گھرانوںتک ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی مزید امدادی نرخوںپر فراہمی کو یقینی بنانے کامنصوبہ بنایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست کیلئے صرف منفی پراپیگنڈے پر انحصار کر رہی ہے لیکن عوام ان کے نرغے میںنہیں آئیں گے بلکہ مثبت کی بجائے منفی کردار ادا کرنے پر ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میںقیادت کی جنگ اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے واضح گروپ بندی ہے ،لندن اور رائے ونڈ والوں کا بیانیہ اپنی جماعت کے اندر فٹ بال بناہوا ہے اور اس کی درگت بنائی جارہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے جن مشکلات میں پاکستان کی کشتی کو منجدھار سے نکالا ہے عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں،نظام کودرست کرنے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بھی سراہا جارہا ہے جس سے نظام کوپائیدار بنیادیں میسر آئیں گی۔ہمایوںاختر خان نے کہا کہ انشا اللہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میںزیادہ اکثریت سے دوبارہ حکومت بنائیں گے اوراپوزیشن یونہی سیاسی طو رپر نڈھال رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں