اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس سماعت کیلئے منظور کرلیا،وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:28

ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آرڈیننس کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کے لیے طلب کر لیا۔درخواست گزار کو نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکم امتناع نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی،سیکرٹری سینٹ،سیکرٹری قانون کو بھی نوٹس جاری کر دیئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت کی درخواست گزار شہری لطیف قریشی کی جانب سے وکیل جی ایم چوہدری پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل جی ایم چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ میں نے حالیہ جاری کردہ نیب آرڈیننس چیلنج کیا ہے نیب آرڈیننس کے تحت سیکشن فور میں ترمیم کی گئی ہے سیکشن فور میں ترمیم سے متعلق آرڈیننس کا حصہ عدالت کے سامنے پڑھا گیا وکیل جی ایم چوہدری نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ جو قوانین پہلے تھے ان میں ترمیم کرکے بڑی کلاس کو اس میں سے نکال دیا گیا آرڈیننس جاری کرکے کرپشن کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی چیئرمین کی تعیناتی کے طریقے کار کو بھی تبدیل کردیا گیا اگر ان اداروں کی کرپشن کو نکال دیا جائے تو پھر توچپڑاسی ہی بچ جاتا ہے عدالت نے نوٹس جاری کرتے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments