سلیم مانڈوی والا نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت کڈنی ہلز ریفرنس کو چیلنج کر دیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹسلیم مانڈوی والا نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت کڈنی ہلز ریفرنس کو چیلنج کر دیا۔احتساب عدالت محمد بشیر کی عدالت میں سلیم مانڈوی والا نے درخواست جمع کرائی ہے کہ نیب ترمیمی آرڈی نینس کے بعد کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ختم ہو گیا یہ نیب کا کیس نہیں بنتا جس ٹرانزیکشن پر کیس بنایا گیا وہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کا معاملہ ہے کیس متعلقہ اداروں کو منتقل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سینیٹ کا رکن اور بزنس مین ہوں کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیانیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ختم ہو گیا ہے عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس سے قبل بھی بریت کی درخواست دائر تھی نیب گواہ کی عدم موجودگی پر عدالت نے ریفرنس چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نیب گواہ پر جرح کی تیاری کر کے آئیہیں اور گواہان موجود ہی نہیں کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں