چینی شہر چنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی معاہدے پر دستخط

معاہدہ ثقافت ، سیاحت ، تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت شعبوں میں تعاون کا باعث بنے گا، فرخ حبیب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) چین کے شہر چنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ طے پاگیا ، معاہدہ ثقافت ، سیاحت ، تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت شعبوں میں تعاون کا باعث بنے گا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کے شہرچنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے ، سسٹر سٹی تعاون شہری سفارت کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عاہدے سے صنعتی تعاون، دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون، بزنس ٹو بزنس تعاون، کلچراور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہوگا اور دوطرفہ تعاون کا سلسلہ اسی جوش وجذبے سے جاری رہے گا۔خیال رہے چنگ داؤکی بہت سی مقامی کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرانکس ، زراعت اور سروسز کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد اور چنگڈا وکے مابین سِسٹر سٹی تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد دونوں شہروں کے مابین فطری وابستگی کو بڑھانا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ چین اورپاکستان کی دو طرفہ سیاحت کو فروغ سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکرٹری فرینہ مظہر نے کہا تھا کہ چنگ ڈاؤ ٹورازم ایسوسی ایشن اور پنجاب اور سندھ کے صوبوں کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام سے پاکستان اور چین کے درمیان سیاحتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں