بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے بڑے ذخائردریافت

یہ دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی ،اوجی ڈی سی ایل حکام

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:00

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے بڑے ذخائردریافت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہلو صوبہ بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیئے ہیں او جی ڈی سی ایل کے مطابق جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا19 مئی 2021 کو جندران کنواں ایکس۔1 کی کھدائی شروع کی تھی جندران ایکس۔

(جاری ہے)

1 کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ھوئی ھے ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کوششیں تیز کیئے ہوئے ہے جندران ویسٹ ایکس۔

1 کنواں کی دریافت سے ملک میں گیس کی بڑھتی ھوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ھو گی او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس 1 بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے۔ یہ دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments