حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود18بلز مشترکہ اجلاس کو بھیج دیئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) حکومت نے ایک بار پھر عددی اکثریت کی بنیاد پر اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود اٹھارہ بلز مشترکہ اجلاس کو بھیج دیئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں حکومت نے 18 بلز مشترکہ اجلاس کے سپرد کردئیے اجلاس میں کالج برائے فنون انسٹی ٹیوٹ بل مشترکہ اجلاس کو بھیجنے کی تحریک منظور تحریک وفاقی وزیر شفقت محمود نے پیش کی تھیں قومی اسمبلی میں امیگریشن بل 2021منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس کو بھیج دیا گیا مسلم عائلی قانون دفعہ سات میں ترمیم کا بل مشترکہ اجلاس کو سپرد کردیا گیا نجکاری کمیشن بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیا گیاپاکستان اکادمی ادبیات بل 2021مشترکہ اجلاس کو بھیج دیا گیاقومی اسمبلی نے کاروباری کمپنیات بل 2021مشترکہ اجلاس کو بھیج دیاقومی اسمبلی نے کمپنیات ترمیمی بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیا گیاایس بی پی بنکنگ سروسز کارپوریشن بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیا گیا جبکہ محفوظ منتقلی رقوم بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیا گیاقرضہ جات زرعی تجارتی و صنعتی بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لیے بھیج دیا گیاقومی اسمبلی نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیا گیاقومی اسمبلی نے گوادر پورٹ اتھارٹی بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیا پاکستان قومی جہاز رانی کارپوریشن بل 2021مشترکہ اجلاس کو بھیج دیا پورٹ قاسم اتھارٹی بل 2021مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لئے بھیج دیا گیا۔

۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں