جماعت اسلامی کامہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف 31 اکتوبر کو ڈی چوک پر یوتھ مارچ کا اعلان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) جماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف 31 اکتوبر کو ڈی چوک پر یوتھ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا تسلسل ہے اس ملک کو سیاسی دہشت گردی سے پاک کرنا ہوگا،جماعت اسلامی پینڈورا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ،تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا تسلسل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف 31 اکتوبر کو ڈی چوک پر یوتھ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں خود نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے قیادت کروں گا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ تیل بجلی گیس چینی آٹا کے سیکنڈلز میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور وزرا کے نام ہیں جبکہ پاناما کے بعد اب پینڈورا لیکس میں بھی انہی کے وزرا کے نام ہیں افسوس اس حکومت نے مٹی پاؤ پالیسی اختیار کی ہے ،جماعت اسلامی پینڈورا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ جائے گی۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپوزیشن جماعتوں کے کردارپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کا پی ٹی آئی کے ساتھ میچ فیکس ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن حکومت مخالف بیان دے کر ہوائی فائرنگ کرتی ہے ملک میں اپوزیشن کی کی واحد جماعت جماعت اسلامی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں