وزارت خزانہ نے بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ کی عالمی افراط زر رپورٹ پر سوالات اٹھادیئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزارت خزانہ نے بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ کی عالمی افراط زر رپورٹ پر سوالات اٹھادیئے۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق جریدے نے زیادہ مہنگائی والے ممالک کی فہرست کن بنیادوں پر تیار کی پاکستان کو دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک کن بنیادوں ہر قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق وینزویلا میں 1946، سوڈان 366، لبنان 138 فیصد مہنگائی ہے، زیادہ مہنگائی والے ممالک کی فہرست میں پاکستان 8.98 فیصد کے ساتھ 30ویں نمبر پر ہے،حکومت نے کورونا کے اثرات پر قابو پانے کیلئے کئی معاشی اقدامات کئے ہیں، گندم 1950 روپے فی من اور چینی 90 روپے فی کلو پر فراہم کررہی ہے، احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ایک کروڑ 48 لاکھ خاندانوں میں 179.3 ارب روپے تقسیم کئے ہیں، زراعت کے شعبے کو تقویت دینے کیلئے 277 ارب روپے ایمرجنسی پروگرام دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق عالمی منڈی میں برنٹ 85 ڈالر بیرل ہونے پر حکومتی ٹیکسز کی شرح کم کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں