نیکٹا کے زیر اہتمام پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کی قومی پالیسی کی تشکیل کیلئے قومی سطح پر مشاورت کے عمل کے تحت دوسرا مشاورتی اجلاس

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:20

اسلام آباد۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کے زیر اہتمام پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کی قومی پالیسی کی تشکیل کیلئے قومی سطح پر مشاورت کے عمل کے تحت پشاور میں دوسرا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ نیکٹا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سول سوسائٹی، اقلیتوں، صحافیوں، پولیس افسران اور مختلف یونیورسٹیوں کے ماہرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس میں ڈی آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ نے بھی شرکت کی اور شرکاء کو موجودہ صورتحال میں پولیس کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق اس سلسلہ میں آئندہ اجلاس 25 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا جبکہ بلوچستان اور پنجاب میں مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیکٹا نے پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کیلئے قومی پالیسی کی تیاری کے سلسلہ میں 150 سے زائد ماہرین سے تجاویز حاصل کی ہیں اور مشاورت کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments